• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69007

    عنوان: حضرت اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 69007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1071-1062/H=10/1437 اگر اس کے دینی حالات اچھے ہوں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھتاہو حضراتِ ائمہٴ مجتہدین رحمہم اللہ کو بُرا نہ کہتا ہو ان کے حق میں بدگمانی اور بدزبانی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھتا ہو ائمہٴ مجتہدین کی تقلید کو شرک اور مقلدین کو مشرک نہ گردانتا ہو اس کے پیچھے کبھی کسی نے نماز پڑھ لی تو درست ہو جاتی ہے بلا ضرورت اس کی اقتدا میں نماز کی عادت نہ بنانا چاہئے کہ یہ کراہت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند