• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 32872

    عنوان: کیا تہجد کی نماز سے پہلے سونا ضروری ہے؟اگر کوئی رات کو سو نہیں پایا اور تہجد کا وقت ہوگیا تو کیا وہ تہجد کی نماز ادا کرسکتاہے یا نہیں؟

    سوال: کیا تہجد کی نماز سے پہلے سونا ضروری ہے؟اگر کوئی رات کو سو نہیں پایا اور تہجد کا وقت ہوگیا تو کیا وہ تہجد کی نماز ادا کرسکتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 32872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1044=638-7/1432 تہجد کی نماز سے پہلے سونا ضروری نہیں، اس لیے اگر کوئی رات کو نہیں سویا اور تہجد کا وقت ہوگیا تو وہ تہجد کی نماز ادا کرسکتا ہے بلکہ اگر کوئی شخص عشاء کی نماز کے بعد بھی تہجد کی نیت سے کچھ رکعات پڑھ لے تو اس کو تہجد کا ثواب مل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند