• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177544

    عنوان: اگر رکعت چھوٹ جائے تو مجھے کب کھڑا ہونا پڑے گا ؟

    سوال: اگر میری رکعت چھوٹ جائے تو مجھے کب کھڑا ہونا پڑے گا ؟ امام جیسے ہی سلام پھیرنا شروع کرے؟ یا ایک سلام کے بعد؟ یا دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد؟

    جواب نمبر: 177544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 693-539/D=08/1441

    جس شخص کی کوئی رکعت فوت ہو جائے اسے مسبوق کہتے ہیں، اور مسبوق کو اپنی نماز مکمل کرنے کے لئے کھڑا ہونے کے واسطے یہ اطمینان ہو جانا کافی ہے کہ امام پر سجدہ سہو نہیں ہے اس کی نماز مکمل ہو چکی ہے خواہ اس کے ایک طرف سلام پھیرنے سے اطمینان ہو یا دونوں طرف سلام پھیرنے سے۔ قال فی الدر: وینبغي أن یصبر حتی یفہم أنہ لا سہو علی الإمام وقال الشامی: بل المقصود ما یفہم ان لا سہو علی الإمام ۔ الدر مع الرد: ۲/۳۴۸۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند