• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177487

    عنوان: اگر کوئی فیملی 78 کیلو میٹر سے زائد کا سفر کرنا چاہتی ہو اور درمیان كے شہروں میں كتنے دن ركنا ہے یہ معلوم نہ ہو تو كیا حكم ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ اگر کوئی فیملی 78 کیلو میٹر سے زائد کا صفر کرنا چاہتی ہو اور اس کی اس بارے میں کوئی خاص نیت بھی نہ ہوکہ وہ وہاں دوسرے شہر کم از کم کتنے دن ٹھہریں گے (یعنی وہ 15 دن سے زیادہ رہیں گے یا اسے کم) تو کیا ان کو اب نماز قصر کرنی ہوگی یا نہیں؟ برائے مہربانی جلد از جلد مفصل و مدلل جواب ارسال فرمائی۔ شکریہ

    جواب نمبر: 177487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 695-627/M=08/1441

    صورت مسئولہ میں جب وہ فیملی شرعی مسافت طے کرنے کے ارادے سے چل دے گی اور اپنے وطن کی آبادی سے باہر ہو جائے گی تو راستے میں بہرحال قصر کرے گی پھر جس جگہ جانا ہے وہاں پہونچنے کے بعد اگر یکبارگی کم از کم ۱۵/ دن ٹھہرنے کی نیت نہیں ہوگی تو وہ مسافر ہی رہے گی اور مسافر پر قصر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند