• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177442

    عنوان: حساب لگاكر قضا نمازیں ادا كردیں مگر پھر بھی یہ احساس رہتا ہے كہ شاید كوئی نماز رہ گئی ہو‏، اس كے لیے كیا كریں؟

    سوال: میری کچھ نمازیں قضاء ہوئی تھیں جس کا میں نے حساب لگا کر ادا کر دیں۔ مگر دل میں بات آتی ہے شاید کوئی نماز رہ نہ گئی ہو۔ دل کی تسلی کے لیے کیا کروں؟ مگر بات یہ بھی ہے کہ مزید نمازیں پڑھنے کو بھی دل نہیں چاہتاہے۔ اس کا کیا حل ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 177442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 691-626/M=08/1441

    آپ کے ذمہ جتنی نمازیں فوت شدہ تھیں، اُن سب کی قضاء اگر پڑھ لی ہیں تو ذمہ فارغ ہوگیا لہٰذا اطمینان رکھیں اور اگر دل میں خلجان باقی ہے کہ شاید کوئی نماز قضاء پڑھنے سے رہ گئی ہو تو پھر سے اُسے ادا کرلیں تاکہ خلجان دور ہو جائے، اس کے علاوہ تسلی کا کوئی اور طریقہ ہمارے پاس نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند