• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176074

    عنوان: مسبوق امام کے ساتھ تشہد كس طرح پڑھے گا؟

    سوال: مسبوق امام صاحب کے قعدہ اخیرہ میں کیا کیا پڑھے گا ؟رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 429-348/D=05/1441

    مسبوق کے لئے یہ قعدہ اَخیرہ نہیں ہے اس لئے راجح قول کے مطابق وہ التحیات ٹھہر ٹھہر کر پڑھے یہاں تک کہ امام کے سلام پھیرنے تک اس کی التحیات پوری ہو جائے۔ اور دوسرا قول یہ بھی ہے کہ التحیات کو ایک سے زاید مربتہ پڑھے یا التحیات کے آخری کلمہ أشہد أن لا إلٰہ إلا اللہ وأشہد أن محمداً عبدہ ورسولہکو مکرر سہ کرر پڑھے۔ وأما المسبوق فیترسل فیفرغ عند سلام إمامہوقیل یتم وقیل یکرر کلمة الشہادة قال فی الشامی والذي فی البحر والحلیة والذخیرة یکرر التشہد ۔ (الدر مع الرد: ۲/۲۲۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند