• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175889

    عنوان: اگر یہ یاد نہ ہو كہ كتنی نمازیں چھوٹی ہیں تو قضا كس طرح كی جائے؟

    سوال: امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ آپ سب کو اپنی امان میں رکھے ۔ مجھے یاد نہیں کہ میرے کتنے سال کی کونسی نماز کتنی چھوٹی ہیں ؟ مجھے میری چھوٹی ہوئی نماز کی قضا ادا کرنی ہے تو میں اس کیلے ترتیب کیسے بناوں ؟ فجر ظہر عصر مغرب عشا وتر یہ نمازیں کتنی چھوٹی ہیں کیسے پتہ لگاوں ؟ میرے پچھلے سال کے روزہ بھی چھوٹے ہیں ان کی قضا کیسے ادا کروں کل ملا کر پچیس روزے چھوٹے تھے مجھے یہ یاد ہے میری اب عمر تیس سال ہے ۔ جواب ذرا جلدی دیں۔

    جواب نمبر: 175889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:391-253/sd=5/1441

    آپ ذہن پر زور ڈال کر بلوغ کے سال کا اندازہ کرلیں، پھر بلوغ کے وقت سے اب تک آپ کی جو نمازیں چھوٹی ہوں سب کا تخمینہ لگالیں اور زیادہ سے زیادہ جو تخمینہ بنے وہ نوٹ کرلیں، پھر حسب سہولت قضا نمازیں پڑھتے رہیں، جتنی نمازیں آپ قضا پڑھیں اتنی مقدار اپنی کاپی سے کم کرتے جائیں، جب ساری نمازیں پڑھ لیں گے تو آپ کا ذمہ فارغ ہو جائے گا، قضاء نمازوں کی اگرتعداد یاد نہ ہو تو اس طرح نیت کریں کہ میں فوت شدہ نمازوں میں سب سے پہلی یا سب سے آخری نماز پڑھتا ہوں۔ واضح رہے کہ صرف پنجوقتہ فرض نمازوں اور وتر کی قضا کرنی ہے، سنن و نوافل کی قضا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند