• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175692

    عنوان: منہ ڈھک کر نماز پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: اکثر دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ گرد مٹی سے الرجی کی وجہ سے منہ پر ماسک لگا کر رکھتے ہیں جس سے چہرے کا کافی حصہ چھپا رہتا ہے اور اسی حالت میں وہ نماز بھی پڑھ لیتے ہیں، اسی طرح سردیوں میں لوگ چادر اس طرح اوڑھتے ہیں جس سے منہ چھپ جاتا ہے، کیا اس حالت میں نماز ہو جاتی ہے؟

    جواب نمبر: 175692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 492-371/B=05/1441

    چادر اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ منہ اورناک چھپ جائے اسی طرح ماسک لگا کر نماز پڑھنا جس میں منہ اور ناک چھپ جاتے ہیں، مکروہ ہے۔ یکرہ اشتمال الصّماء والاعتجار، والتلثم ۔ قال الشامی: قولہ: ”والتلثم“ وہو تغطیة الأنف والفم في الصّلاة ؛ لأنّہ یشبہ فعل المجوس حال عبادتہم النیران ۔ (الدر مع الرد، کتاب الصلاة، باب مایفسد الصّلاة وما یکرہ فیہا، ۲/۴۲۳، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند