• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174772

    عنوان: ترک جماعت کی وعید کی حدیث

    سوال: مولانا مفتیان کرام امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ مولانا میں حدیث کی تحقیق چاہ رہا تھا حدیث یہ ہے کہ جو شخص غیر ضروری طور پر بغیر کسی شرعی عذر کے گھر میں نماز ادا کرتا ہے تو اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس شخص کے گھر کو جلا دو۔ اگر اس طرح کی کوئی حدیث صحیح حدیث ہے تو برائے مہربانی اس حدیث کا عربی اور اردو متن دونوں عنایت فرمائی،ں شکریہ۔ مولانااپنی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔ ساتھ ہی دادا دادی نانا نانی و سبھی مرحومین کی مغفرت کی دعا کی بھی درخواست ہے نیز میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں ساتھ ہی دوست و احباب کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے دنیا و آخرت میں بھلائی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 174772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:135-116/N=3/1441

    (۱):نماز باجماعت سے متعلق آپ جس حدیث کے متلاشی ہیں، وہ، متعدد کتب حدیث میں موجود ہے؛ البتہ آپ کی آسانی کے لیے معارف الحدیث کا حوالہ پیش ہے، آپ درج ذیل حوالہ میں حدیث کا عربی اور اردودونوں متن ملاحظہ فرمالیں:

    معارف الحدیث، کتاب الصلاة، ۳: ۱۹۵، ۱۹۶، حدیث نمبر: ۷۴، عنوان: جماعت کی اہمیت۔

    (۲): اللہ تعالی آپ کے جملہ مقاصد حسنہ میں کام یابی عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند