• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174598

    عنوان: سجدہ سہو کیسے کریں

    سوال: (حنفی حضرات) سجدہ سہو کرتے وقت تشہد کے بعد ایک طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا حدیث یا سنت رسول صلی الاہ علیہ وسلم سے ہمارا یہ عمل ثابت ہے؟ اس سلسلے میں ایک حدیث لکل سہو سجدتان بعد السلام پڑھا ہے، براے کرم اس حدیث کا حوالہ پیش کریں۔اس سے متعلق اور دوسری احادیث بھی براے کرم حوالہ سے وضاحت فرمادیں۔

    جواب نمبر: 174598

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 277-246/M=03/1441

    جی ہاں مذکورہ عمل حدیث سے ثابت ہے ، متعدد کتب حدیث میں روایت موجود ہے۔ حدثنا عمرو بن عثمان والربیع بن نافع وعثمان بن أبي شیبة وشجاع بن مخلد بمعنی الإسناد ان ابن عیاش حدثہم عن عبید اللہ بن عبید الکلاعی عن زہیر یعنی ابن سالم العنسيّ عن عبد الرحمن بن جبیر بن نفیر قال عمرو: وحدہ عن أبیہ عن ثوبان عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: لکل سہوٍ سجدتان بعد مایُسلّم، ولم یذکر عن أبیہ غیر عمرو ۔ (سنن ابی داوٴد الجزء: ۱، ص: ۲۸۲، رقم: ۱۰۳۸، باب من نسی أن یتشہد وہو جالس) مصنف عبد الرزاق الصنعانی: ۲/۳۲۱، المعجم الکبیر للطبرانی: ۲/۹۲، السنن الکبری للبیہقي: ۲/۴۸۶) (مسند أحمد مخرجا باب ومن حدیث ثوبان الجزء: ۳۷/۹۷، رقم: ۲۲۴۱۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند