• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174368

    عنوان: جس كمرے میں تصویر ہو اس میں نماز پڑھنا؟

    سوال: کیا جس کمرے میں تصویر لگی ہو تو ادھر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 174368

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:244-197/L=3/1441

     اگر تصویر ظاہر ہو اور وہ نمازی کے سامنے، دائیں بائیں، سر کے اوپر، پیٹھ کے پیچھے یا سجدہ کی جگہ ہو توایسے کمرہ میں نماز مکروہ ہوتی ہے ۔

    (ولبس ثوب فیہ تماثیل) ذی روح، وأن یکون فوق رأسہ أو بین یدیہ أو (بحذائہ) یمنة أو یسرة أو محل سجودہ (تمثال) ولو فی وسادة منصوبة لا مفروشة (واختلف فیما إذا کان) التمثال (خلفہ والأظہر الکراہة.( الدر المختار:۲/ 416-417ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند