• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174315

    عنوان: جاندار كی تصویر والے كپڑے پہن كا نماز پڑھنے كا حكم؟

    سوال: صاحب کپڑے پر بہت چھوٹے چھوٹے نقش ہیں جو بہت غور سے دیکھنے میں جاندار کی تصویر معلوم ہوتی ہے، ایسے کپڑے میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 174315

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 259-186/B=03/1441

    جس کپڑے پر جاندار کی تصویر بھی ہوں، اور دیکھنے میں نمایاں معلوم ہوتی ہوں تو ایسے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ سادہ کپڑوں میں نماز پڑھنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند