• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174098

    عنوان: نوافل کے سجدے میں والدین کے لیے کن الفاظ کے ساتھ دعا کرسکتے ہیں

    سوال: مولانا مفتیان کرام امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ مولانا سوال نمبر 172972 کے متن کے حساب سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ نفل نمازوں کے سجدے میں والدین کے لئے دعا پڑھی جاسکتی ہے میں جاننا چاہ رہا تھا کہ وہ کون سی دعائیں منقول ہیں جو سجدے میں والدین کے لیے پڑھی جاسکتی ہیں۔ برائے مہربانی جلدی جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ مولانااپنی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔ ساتھ ہی دادا دادی نانا نانی و سبھی مرحومین کی مغفرت کی دعا کی بھی درخواست ہے نیز میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں ساتھ ہی دوست و احباب کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے دنیا و آخرت میں بھلائی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 174098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:167-155/sn=3/1441

    ”رب ارحمہما کما ربیانی صغیرا“ اسی طرح ”رَبَّنَا اغْفِرْ لِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِینَ یَوْمَ یَقُومُ الْحِسَابُ“ بہترین ماثوردعائیں ہیں ، نوافل کے سجدے میں آپ یہ دعائیں پڑھ سکتے ہیں ۔

    (2) اللہ تعالی آپ کو، آپ کے اعزہ واقارب کو اپنی مرضیات پر چلنے کی توفیق بخشے نیز مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کی خطا ولغزشات کو معاف کرکے جنت میں اعلی مقام عطا کرے ۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند