عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 173426

ظہر کا وقت داخل ہونے سے پہلے کتنا وقت مکروہ وقت شمار ہو گا۔ مثال کے پے ایک شہر میں تقریباً 11بجکر 55 منٹ پر ظہر کاوقت داخل ہو جاتا ہے تو اس سے پہلے کتنا دورانیہ مکروہ وقت کا ہو گا۔

Published on: Oct 9, 2019

جواب # 173426

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 52-32/D=01/1441



جب آفتاب خط استواء پر ہو تو نماز پڑھنا حرام ہے، اور پورا آفتاب اس خط سے تقریباً تین منٹ میں گزرتا ہے، لیکن احتیاطاً یہ لازم ہے کہ نصف النہار سے کم از کم پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد تک نماز نہ پڑھی جائے۔ لہٰذا نصف النہار سے پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد مجموعی طور پر دس بارہ منٹ کی احتیاط کرنا کافی ہے۔ فی التنویر: ویکرہ صلاة ولو علی جنازة وسجدة تلاوة وسہو مع شروق واستواء ۔ (ردالمحتار: ۲/۳۰-۳۱، ط: زکریا)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات