عبادات - صلاة (نماز)

Saudi Arabia

سوال # 172972

کیا فرض نماز کے سجدے میں والدین کے لیے دعا کرسکتے ہیں- مثلا سجدہ کی تسبیح کے بعد اگر رَّبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِی صَغِیرًا پڑھ لے ؟

Published on: Aug 31, 2019

جواب # 172972

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1319-1119/D=12/1440



آپ فرض نماز کے سجدہ میں جو دعا منقول ہے یعنی ”سبحان ربی الاعلیٰ“ یہی دعا پڑھیں، دوسری دعا ثابت نہیں ہے؛ البتہ نفل وسنت نمازوں کے سجدے میں اپنے اور اپنے والدین کے لئے دعا کر سکتے ہیں، لیکن وہی دعا کر سکتے ہیں جو ادعیہ ماثورہ کے طور پر منقول ہیں، عربی زبان کے علاوہ کسی اور زبان میں اجازت نہیں ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات