• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172761

    عنوان: بیوی شوہر کے ساتھ فرض نماز کی نیت کیسے کرے ؟

    سوال: بیگم شوہر کے ساتھ فرض نماز کی نیت کیسے کرے ؟

    جواب نمبر: 172761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1378-1136/H=12/1440

    شوہر اگر بیوی کی نماز کی نیت کرے اور بیوی شوہر کے برابر میں کھڑی نہ ہو بلکہ شوہر کے پیچھے کھڑی ہو اور شوہر کی اقتداء میں فرض پڑھے تو اس کی نماز درست ہو جائے گی۔ نیت اِس طرح کرے مثلاً ظہر کی نماز ہو تو یوں نیت کرے ، نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز فرض پیچھے اِس امام کے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند