• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172526

    عنوان: ظہر کی صرف ایک رکعت ملے تو امام کے سلام کے بعد مابقیہ نماز کیسے پوری کی جائے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں ظہر کی نماز میں دیر سے پہونچا اور میری تین رکعتیں چھووٹ گء یں اب جو میں نے با جماعت امام کی اقتدا کرتے ہوے ایک رکعت پڑھی اسمیں ظاہر ہے امام نے صرف سورہ فاتحہ پڑھی تھی تو وہ میری پہلی رکعت مانی جاے گی یا چوتھی اور اب مجھے چھوٹی ہوء ی نماز کی پہلی اور دوسری رکعتی سورہ فاتحہ اور چند دیگر آیات کے ساتھ پڑھ کر اطہیات کے لیے بیٹھنا چاہیے یا امام کے ساتھ پڑھی گء ی صرف سورہ فاتحہ والی رکعت کو پہلی مان کر دو کے بعد پھر تشہد کر لینا چاہیے اور اسکے بعد پھر دو پڑھنی چاہیے اور اگر ایسا کرنا ہو تو کن کن رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد اور قرآن پڑھاجائے؟

    جواب نمبر: 172526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1100-904/sn=12/1440

     صورت مسئولہ میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوکر ، آپ اوّلاً ایک رکعت سورہٴ فاتحہ اور سورت کے ساتھ پڑھیں گے، پھر قعدہ کریں گے، جس میں صرف التحیات پڑھیں گے، اس کے بعد کھڑے ہو کر اوّلاً ایک رکعت سورہٴ فاتحہ اور سو رت ملا کر پڑھیں گے، اس کے بعد ایک رکعت صرف سورہٴ فاتحہ کے ساتھ پڑھیں گے، بعدہ قعدہ اخیرہ کرکے سلام پھیریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند