• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172507

    عنوان: نماز میں ایك سے زائد ركعات میں ایک ہی سورت پڑھنا

    سوال: امید ہے خیریت سے ہوں گے، مولانا ظہر کی چار رکعت سنت نماز میں نے اس طرح پڑھی کہ دوسری اور تیسری رکعت میں ایک ہی سورت پڑھی یعنی پہلی رکعت میں والعصر دوسری رکعت میں سورہ کوثر پھر تیسری رکعت میں بھول سے سورہ کوثر اور چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص. تو کیا وہ سنت نماز ادا ہوگئی؟ مولانا خصوصی دعاوں کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 172507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1059-924/sd=12/1440

    صورت مسئولہ میں سنت اداء ہوگئی، سنن ونوافل کی دو رکعتوں میں ایک ہی سورت مکرر پڑھنے کی گنجائش ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ الگ الگ سورت پڑھی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند