• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171493

    عنوان: نماز تراویح میں سجدہ تلاوت کا اعلان کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: نماز تراویح میں سجدہ تلاوت کا اعلان کرنا کیسا ہے کہ فلاں رکعت میں سجدہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 171493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1155-982/L=10/1440

    نماز تراویح میں سجدہ کے اعلان کا ثبوت نہیں؛ اس لئے اس کو ضروری سمجھنا اور پابندی سے اعلان کرناغلط ہے؛البتہ اگر مجمع کثیر ہو اور مغالطہ کا قوی احتمال ہو کہ لوگ بجائے سجدہ کے رکوع میں چلے جائیں گے، تو ایسے موقع پرنمازیوں کی آسانی کے لئے اعلان کردینے میں مضائقہ نہیں ،بشرطیکہ اس کو ضروری اور لازم نہ سمجھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند