• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171426

    عنوان: مسجد میں كرسی كس صف میں ركھنی چاہیے؟

    سوال: (۱) میری عمر ۶۵ سال ہے ، پچھلے آٹھ سال سے مجھے جوڑوں میں درد کی شکایت ہے، کیا میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتاہوں؟ (۲) مسجد میں کرسی کس صف میں رکھی جانی چاہئے؟ اگر میں پہلے آگیا ہوں تو کیا پہلی صف میں کرسی رکھی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 171426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1064-901/D=10/1440

    (۱) اگر آپ زمین پر کسی بھی ہیئت میں بیٹھنے کی قدرت نہیں رکھتے نہ دو زانو ، نہ چار زانو ، نہ پیر پھیلاکر ، تو ایسی صورت میں کرسی پر نماز ادا کرنا جائز ہے۔

    (۲) مسجد میں داخل ہونے کے بعد صف میں جہاں جگہ ہو وہیں کرسی رکھ کر نماز ادا کریں اگر پوری صف کے بقدر نمازی ہوں تو اگر آنے کے بعد ہی کنارہ کی جانب کرسی رکھ لیں اس میں حرج نہیں کہ بعد میں صف پوری ہو جانے کی امید ہے (نماز شروع ہونے سے پہلے)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند