• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171324

    عنوان: صلاة الحاحاة میں سورت فاتحہ کے بعد 100 کی تعداد میں آیت پڑھنی ہو تو اس کی گنتی کیسے کریں گے؟

    سوال: صلاة الحاحاة میں سورت فاتحہ کے بعد 100 کی تعداد میں آیت پڑھنی ہو تو اس کی گنتی کیسے کریں گے؟یہ طریقہ حضرت شاہ ولی اللہ نے القول جمیل میں لکھا ہے۔

    جواب نمبر: 171324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1007-848/D=10/1440

    زبان سے گنتی شمار کرنا جائز نہیں مکروہ ہے؛ البتہ خیالی طور پر یا انگلی کی پوروں پر شمار کرسکے تو کرلے، جس شخص کو اس کی عادت اور مشق نہ ہوگی اسے نماز میں تشویش و انتشار لاحق ہوگا اور نماز میں گڑبڑی بھی پیدا ہو سکتی ہے لہٰذا ہر شخص کو ایسا عمل نہیں کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند