• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171093

    عنوان: اگر کپڑے میں خون لگا ہو یا دو تین دن کا لگا ہو تو اس میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟

    سوال: ۱گر کپڑے مین خون لگا یا دو تین دنوں کا لگا ہو تو کیا ۱س کپڑے پر نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 171093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:825-689/N=10/1440

    (۱، ۲): اگر خون کی مقدارپھیلاوٴ میں ہتھیلی کی گہرائی سے زیادہ نہ ہو؛ بلکہ اس کے برابر یا اس سے کم ہو، یعنی: بڑے روپے کے برابر یا اس سے کم ہو تو اتنے خون کے ساتھ نماز ہوجاتی ہے اگرچہ جان بوجھ کراتنے خون کے ساتھ نماز پڑھتے رہنا مکروہ وبرا ہے۔ اور اگر خون کی مقدار ہتھیلی کی گہرائی سے زیادہ ہو تو اُسے دھوئے بغیر نماز پڑھنا درست نہیں، نماز نہیں ہوگی۔ اور اگر خون پرانا ہو تو یقین یا غالب گمان کو حکم بنایا جائے گا، یعنی: اگر خون کی مقدار بڑے روپے سے زیادہ ہے تو جس وقت سے خون لگنے کا یقین یا غالب گمان ہو، اُس وقت سے کپڑے کو ناپاک قرار دیا جائے گا اور نمازوں کا حکم اُسی کے مطابق ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند