• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170280

    عنوان: سفر شرعی كہاں سے شروع ہوگا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ قصر نماز کے لئے جو سفر کی مقدار ہے 48 میل یہ سفر گھر کی حدود سے شروع ہو گا یا جہاں شہر کی حدود ختم ہو رہی ہے وہاں سے شروع ہوگا میں شہر کے تقریباً درمیان میں رہتا ہوں۔ مہربانی فرماکر رہنمائی فرما دیں۔

    جواب نمبر: 170280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:900-740/SN=9/1440

    جہاں سے شہر کی حدود ختم ہورہی ہو وہاں سے شروع ہوگا۔

    من فارق بیوت موضع ہو فیہ من مصرأو قریة ناویا الذہاب إلی موضع بینہ وبین ذلک الموضع المسافة المذکورة صارمسافرا، فلایصیرمسافرا قبل أن یفارق عمران ما خرج منہ من الجانب الذی خرج منہ (کبیری:536،ط: اشرفی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند