• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170171

    عنوان: دو شخص جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں كوئی تیسرا شخص آئے تو امام آگے بڑھے یا مقتدی پیچھے ہٹے؟

    سوال: دو شخص جماعت سے نماز پڑھ رہے ہیں اور دونوں ایک لائن میں کھڑے ہیں ، لیکن جب کوئی تیسری شخص نماز میں شامل ہوجائے تو کیا امام کو آگے بڑھنا چاہئے؟یا مقتدیوں کو پیچھے ہٹنا چاہئے؟براہ کرم، طریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 170171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:947-859/L=9/1440

     صورتِ مسئولہ میں دونوں صورت جائز ہے،خواہ امام آگے بڑھ جائے یا مقتدی پیچھے ہوجائے اور یہ بھی درست ہے کہ آنے والا شخص مقتدی کو پیچھے کھینچ لے بشرطیکہ مقتدی کی نماز کے فساد کا اندیشہ نہ ہو۔

    (تتمة):إذا اقتدی بإمام فجاء آخر یتقدم الإمام موضع سجودہ کذا فی مختارات النوازل. وفی القہستانی عن الجلابی أن المقتدی یتأخر عن الیمین إلی خلف إذا جاء آخر. اہ. وفی الفتح: ولو اقتدی واحد بآخر فجاء ثالث یجذب المقتدی بعد التکبیر ولو جذبہ قبل التکبیر لا یضرہ، وقیل یتقدم الإمام اہ ومقتضاہ أن الثالث یقتدی متأخرا ومقتضی القول بتقدم الإمام أنہ یقوم بجنب المقتدی الأول. والذی یظہر أنہ ینبغی للمقتدی التأخر إذا جاء ثالث فإن تأخر وإلا جذبہ الثالث إن لم یخش إفساد صلاتہ... (رد المحتار: ۲/۳۰۹، کتاب الصلاة، باب الإمامة، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند