• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170149

    عنوان: اقامت کے بعد امام تبدیل کرنا

    سوال: اقامت کے بعد کیا امامت کے لیے مصلے پرموجود امام خود کو یا دوسروں کے کہنے پر کسی دوسرے کو امامت کے لیے تبدیلی دعوت دے سکتا ہے کہ وہ آگے آ کر امامت کروے ؟

    جواب نمبر: 170149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:853-693/SN=8/1440

    اگر امام خود کسی کو آگے آکر امامت کے لئے کہیں تب تو اس کی گنجائش ہے، بس زیادہ تاخیر نہ ہونی چاہئے ؛ لیکن امام کے مصلی پر جانے کے بعد پیچھے سے لوگوں کا امام کو یہ مشورہ دینا کہ فلاں شخص سے نماز پڑھوالیں، یہ مناسب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند