• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169017

    عنوان: غیر مقلد امام كے پیچھے نماز پڑھنا؟

    سوال: میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور یہاں کی مسجد کے امام صاحب غیر مقلد ہیں تو کیا ان کے پیچھے میری نماز ہوجائے گی؟ کچھ لوگ بولتے ہیں کہ ہوجائے گی جب کہ فتوی رشیدیہ میں تو منع کیا گیاہے، وضاحت کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 169017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:700-613/L=7/1440

    غیرمقلد کے احوال اگر اطمینان بخش ہوں مثلاً تقلید کو شرک نہ سمجھتا ہو، ائمہ واسلاف کو لعن وطعن نہ کرتا ہو،طہارت وصلاة کے ضروری مسائل میں حنفی مسلک کی رعایت رکھتا ہو وغیرہ تو اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی اور اکیلے پڑھنے سے بہتر ہے کہ اس کے پیچھے نماز پڑھ لیں تاکہ جماعت کی فضیلت حاصل ہوجائے اور اگرطہارت وصلاة کے ضروری مسائل میں احناف کی رعایت نہ کرتا ہو ،تقلید کو شرک کہتاہو ائمہ پر لعن طعن کرتا ہو تو ایسے امام کی اقتداء میں نماز نہ پڑھیں، ایسی صورت میں اگر قریب میں کوئی ایسی مسجد ہو جس کا امام مذکورہ بالا چیزوں کی رعایت کرتا ہو تو اس کی اقتداء میں جاکر نماز ادا کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند