• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168905

    عنوان: مسافر پر جمعہ كی فرضیت كے بارے میں

    سوال: جِس گاؤں میں جمعہ فرض نہ ہو وہاں کا کوئی شخص کسی ایسی جگہ گیا مسافر کی حالت میں تو کیا اس شخص پر جمعہ فرض ہو جائیگا؟

    جواب نمبر: 168905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:581-512/sn=7/1440

     وجوب جمعہ کے سلسلے میں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ آدمی اصالةً کہاں کا رہنے والا ہے ؛ بلکہ جمعہ کے وقت جس جگہ وہ مقیم ہے وہاں کا اعتبار ہوتاہے ؛ لہذا اگر چھوٹے گاؤں کا کوئی شخص شہر جائے اور وہاں جمعہ کا وقت ہوجائے تو شرعا اس پر جمعہ فرض ہے اگرچہ وہ ایسے گاؤں کارہنے والا ہو جہاں شرعا جمعہ جائز نہیں ہے ؛ البتہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسافرِ شرعی پر جمعہ واجب نہیں ہوتا خواہ وہ اصلا شہر کا رہنے والا ہو یا دیہات کا؛ لہذا اگر کوئی شخص( خواہ گاؤں کا ہو یا شہر کا) اپنے وطن سے سوا ستتر کلومیٹر یا اس سے زیادہ دور کے سفر پر ہو اور وہاں اقامت کی نیت نہ کی ہوتو شرعا اس پر جمعہ واجب نہیں ہے اگر چہ وہ جمعہ کے دن شہر میں ہی موجود کیوں نہ ہو؛ہاں اگر جمعہ پڑھ لے تو فریضہ ذمے سے اتر جائے گا۔بلکہ پڑھ لینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند