• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168100

    عنوان: جو موبائل کموڈ میں گرجائے کیا وہ دھونے سے پاک ہوجائے گا؟

    سوال: موبائل کموڈ میں گر جائے پھر دھوپ میں سکھایا جائے تو یہ پاک ہوگا یا نا پاک؟ اس کے ساتھ نماز جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 168100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 498-480/B=05/1440

    موبائل کو کھول کر دیکھ لیا جائے اگر اندر نجاست نہیں گھسی ہے تو اوپر کا حصہ دھونے سے وہ پاک و صاف ہو جائے گا۔ اسے جیب میں رکھ کر نماز بھی پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند