• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167843

    عنوان: اگر امام قعدہ میں ہو تو مقتدی كس طرح نماز میں شامل ہوگا؟

    سوال: حضرت امام صاحب دوسری رکعت کے قعدہ میں بیٹھا ہوا ہے ، مقتدی کس طرح نماز میں شامل ہوگا، تکبیر کہے گا؟ کتنی دیر قیام کرے گا ؟قیام کے بعد قعدہ میں ملنے کے لئے کیا پھر سے تکبیر کہے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 167843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 482-436/M=05/1440

    ایسی صورت میں مقتدی ، قیام کی حالت میں پہلے تکبیر تحریمہ کہے اور پھر الگ سے تکبیر کہتا ہوا قعدہ میں شامل ہو جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند