• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167747

    عنوان: فرض نماز میں قعدہٴ اولی كیے بغیر كھڑا ہوگیا اور پھر لقمہ ملنے پر بیٹھ گیا؟

    سوال: میں ایک۔جگہ امامت کرتا ہوں نماز ظہر کی دوسری قعدہ اول کیے بغیر کھڑا ہو گیا ابھی تیسری رکعت کیلے کچہ شروع نہیں کیا لقمے کی یاد آنے کی وجہ سے بیٹھ گیا کیا سجدہ سہو تو واجب نہیں ہوا۔

    جواب نمبر: 167747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 476-419/H=05/1440

    جب سیدھے کھڑے ہوگئے تھے تو قعود کی طرف لوٹنا بُرا ہوا باقی اگر قعود کی طرف لوٹ آئے تو ایسی صورت میں سجدہٴ سہو واجب ہے اور نماز ہو جاتی ہے۔ سہا عن القعود الاول من الفرض ․․․․ثم تذکرہ عاد الیہ ․․․․مالم یستقم قائما فی ظاہر المذہب وہو الاصح والا ای وان استقام قائما لا یعود لاشتغالہ بفرض القیام وسجد للسہو لترک الواجب فلو عاد الی القعود بعد ذالک تفسد صلاتہ ․․․․․وقیل لاتفسد لکنہ یکون مسیئا ویسجد لتاخیر الواجب وہو الاشبہ کما حققہ الکمال وہو الحق بحر اھ درمختار علی الفتاویٰ رد المحتار: ۱/۵۰۰۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند