• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166855

    عنوان: كیا بیٹھ کر نماز پڑھنا درست ہے؟

    سوال: ایک آدمی چلتا پھرتا بھی ہے اٹھتا بیٹھتا بھی ہے لیکن جب وہ نماز پڑھنے جاتا ہے تو پوری نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے تو ایسے نماز پڑھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 166855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 351-238/B=3/1440

    اگر وہ کھڑے ہونے کی اور رکوع کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو پھراس کا بیٹھ کر رکوع سجدہ کے ساتھ نماز پڑھنا جائز نہ ہوگا، یعنی اس کی نماز نہ ہوگی کیونکہ قیام نماز کے اندر فرض ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند