• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166581

    عنوان: جس جا نماز پر کعبہ ومدینہ کی فوٹو ہو اس پر سجدہ کرنا

    سوال: کیا جا نماز پر مدینہ کی فوٹو ہے اس پر سجدہ کرنا جائز ہے ؟ برائے مہربانی جواب دیں اور کعبہ مدینہ کی فوٹو پر بیٹھنا جائزہے کیا احترام کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 166581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:226-161/sd=2/1440

    حرمین شریفین کا جو نقش مصلوں پر ہوتا ہے ،اُس پر پیر رکھنا یا بیٹھنا مناسب نہیں ہے ؛لیکن اگر کسی جانماز پرحرمین کی تصویر اس طرح بنی ہوئی ہے کہ وہ پاوٴں کے نیچے نہیں آتی، تو اس میں اہانت کا کوئی پہلو نہیں ہے ، لہذا ایسے مصلے پر نماز پڑھنے میں مضائقہ نہیں؛ البتہ تصاویر کی وجہ سے چونکہ خشوع و خضوع میں خلل واقع ہوسکتا ہے ، اس لیے بہتر یہ ہے کہ نماز کے لیے سادے مصلے استعمال کیے جائیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند