عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 166549

کیا نفل نماز پڑھنے سے دین کی باتیں سننا بہترہے ؟ فرض نماز اگر وقت رہے اور دین کی باتیں ہو تو اس کو کیا کرنا چاہئے ( دین کی باتیں سنے یا فرض نماز ادا کرے )

Published on: Nov 4, 2018

جواب # 166549

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 233-199/M=2/1440



نفل پڑھنا اور دین کی باتیں سننا دونوں ہی ثواب کے کام ہیں لیکن ایک ساتھ دونوں کام یکسوئی اور توجہ کے ساتھ نہیں ہوسکتے اس لئے اگر دین کی باتیں ہو رہی ہوں تو اس وقت دین کی باتیں کر لینی چاہئیں اور فراغت کے بعد نفلوں میں مشغول ہونا چاہئے۔ اگر منشاء سوال کچھ اور ہے تو واضح کرکے سوال کریں، سوال کا دوسرا جز بھی غیر واضح ہے اس کو بھی وضاحت کے ساتھ لکھیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات