• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165366

    عنوان: فحش تصویر دیکھنے سے یا سوچنے سے کچھ قطرہ آجاتا ہے۔ کیا میں اسی حالت میں نماز پڑھ سکتا ہوں

    سوال: فحش تصویر دیکھنے سے یا سوچنے سے کچھ قطرہ آجاتا ہے۔ کیا میں اسی حالت میں نماز پڑھ سکتا ہوں یا غسل کرنا ضروری ہے؟ براہ کرم وضاحت فرماویں۔

    جواب نمبر: 165366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1423-1172/sd=12/1439

     اگریہ قطرہ مذی کا ہوتا ہے ، یعنی اس کے نکلنے پر شہوت قائم رہتی ہے ، تو اس سے صرف وضوء ٹوٹتا ہے ، غسل کرنا ضروری نہیں ہے ، وضوء کرکے نماز پڑھی جاسکتی ہے ؛ البتہ یہ قطرہ بھی ناپاک ہوتا ہے ، اس لیے اگر بدن یا کپڑے پر لگ جائے ، تو دھولینا چاہیے اور اگر ایک درہم کے پھیلاوٴ سے زیادہ پھیل جائے ، تو دھونا ضروری ہوگا، واضح رہے کہ فحش تصویر دیکھنا یا قصدا سوچنا جائز نہیں ہے ، اس میں دینی نقصان کے علاوہ صحت کا بھی نقصان ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند