• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164984

    عنوان: وتر میں کونسی سورتیں پڑھی جائیں؟

    سوال: وتر میں کون س سورہ کی تلاوت کرنی چاہیے 1؟ چار رکعت کی فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم بھول کر پڑھ لیا تو سجدہ سہو کرنا ہوگا یا نہیں۔ 3. ہاف شاٹ میں نماز پڑھنا کیسا ہے ۔ 4.فرض نماز کے کیتنے وقفہ کے بعد سنّت ادا کرنی چاہیے ؟ 5. ماں کا آپریشن تھا منّت مانی تھی کہ آپریشن صحیح رہا تو ۱۰ روزہ رکھوں گا۔ ۴۰ دن کے اندر روزہ نہ رکھ سکا اور ماں فوت ہو گئی۔ اب منّت والے روزہ رکھنا ہوگا یا نہیں۔

    جواب نمبر: 164984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1547-1352/H=1/1440

    (۱) بعد سورہٴ فاتحہ پہلی رکعت میں سورہٴ اعلیٰ دوسری میں کافرون تیسری میں اخلاص پڑھنا مستحب ہے اگرچہ نماز دوسری سورتوں سے بھی بلا کراہت درست ہو جاتی ہے۔

    (۲) اس صورت میں سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوتا۔

    (۳) مکروہ ہے۔

    (۴) جن فرضوں کے بعد سنت ہیں جیسے ظہر، مغرب، عشاء ، اُن میں مختصر دعاء مانگ کر سنت پڑھنے میں مشغول ہونا چاہئے سنتوں کی ادائیگی میں تاخیر مکروہ ہے۔

    (۵) اگر آپریشن ٹھیک ہوگیا تھا تو دس روزے رکھنا واجب ہیں اگر اُس وقت نہ رکھ سکے تو اب رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند