• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164845

    عنوان: نماز میں سجدہٴ تلاوت نہیں كرسكا تو كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر امام فجر کی نماز میں سجدہ تلاوت پڑھے اور سجدہ نہ کرے اور نماز مکمل کر لے تو اس نماز کا کیا حکم ہے ؟اور اگر امام مسلسل لمبی نماز پڑھاتے قرآت مسنون کو چھوڑ کرتو یہ درست ہے اور امام کو فرض نماز کے بعد لمبی دعا کا مسلسل اہتمام کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 164845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1421-1086/B=12/1439

    اگر امام نے نماز میں آیت سجدہ پڑھی اور سجدہٴ تلاوت نہیں کیا تو اب نماز کے بعد میں اس کی تلافی کی کوئی صورت نہیں، بس توبہ واستغفار کرے اس کے سوا اور کوئی تلافی نہیں ہے، امام کے لیے قراء ت مسنونہ چھوڑکر لمبی لمبی قراء ت کرنا درست نہیں، تمام مقتدیوں کا خیال رکھنا ضروری ہے اس لیے فرض نمازوں کے بعد بہت مختصر سی دعا اللہم انت ومنک السلام کہہ کر مانگ لے، زیادہ لمبی دعا مانگنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند