• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164822

    عنوان: شرٹ اندر کرکے اور پینٹ کے پائینچے موڑ کر نماز پڑھنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ بہت دفعہ رضا خانیوں کی مسجد میں نماز پڑھتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں شرٹ اندر کرکے نماز مت پڑھو، جائز نہیں ہے، اور پینٹ موڑا مت کروں اس سے نماز نہیں ہوتی ، کیا یہ بات سچ ہے؟ اس بارے میں کوئی حدیث ہے جس سے ثابت ہو ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 164822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1537-1348/H=1/1440

    شرٹ کا دامن پینٹ کے اندر کر لینے سے اعضاء مستورہ مثل سرین وغیرہ کا حجم بالخصوص رکوع سجدہ کرتے ہوئے صاحف ظاہر ہوتا ہے کہ جو مکروہ ہے اس لئے اگر اس طرح کا اندیشہ ہو تو شرٹ اندر کرکے نماز پڑھنا مکروہ ہے باقی پینٹ کے پائینچے موڑ کر ٹخنے کھول لینے سے نماز نہ ہوتی ہو ایسا کسی حدیث میں نہیں ملتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند