• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164689

    عنوان: حالت سفر میں سنن موٴکدہ کا حکم؟

    سوال: مولانا صاحب اگر آدمی سفر میں ہوں اور مقام پر پہنچ جائیں مقام پر پہنچ کر اگر سنت نہ پڑھیں تو گناہ ہوگا کہ سفر میں 77 کلومیٹر دور ؟

    جواب نمبر: 164689

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1319-975/SN=1/1440

    اگر آدمی وطن سے کم از کم سوا ستہتر (77.25) کلو میٹر دور سفر پر ہے اور وہاں اس نے اقامت یعنی پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت نہیں کی ہے تو اس کے حق میں سنتوں کی ادائیگی کے سلسلے میں حکم شرعی یہ ہے کہ اگر حالت قرار یعنی دوڑ دھوپ کی حالت میں ہے تب تو رخصت ہے، اگر حالت قرار واطمینان میں ہے تب پڑھ لینی چاہئے، ہاں اگر کسی دن کسی وجہ سے نہ پڑھ سکے تو گناہ نہیں ہے؛ باقی کوشش بہرحال پڑھنے ہی کی ہونی چاہئے۔ ویأتي المسافر بالسنن إن کان فی حال أمن وقرار وإلا بأن کان فی خوف وفرار لایأتی بہا ہو المختار، لأنہ ترک لعذر ، تجنیس ، قیل إلا سنة الفجر ․․․․ قولہ ہو المختار، وقیل الأفضل الترک ترخیصاً وقیل الفعل تقریباً ، وقال الہندوانی: الفعل حال النزول والترک حال السیر ․․․․․ قال فی شرح المنیة : والأعدل ما قالہ الہندواني اھ (در مختار مع الشامی: ۲/۶۱۳، ط: زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند