• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163222

    عنوان: سجدہٴ سہو نماز ختم کرنے کے بعد یاد آئے تو کیا ہوگا؟

    سوال: سجدہٴ سہو کا صحیح طریقہ نماز کے دوران بھولنے پر یاد آئے تو کیا ہوگا؟ اور اگر نماز ختم کرنے کے بعد یاد آئے تو کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 163222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1289-1110/D=11/1439

    اگر کسی فرض کے موخر کرنے یا واجب کے بھولے سے ترک کرنے کی وجہ سے سجدہٴ سہو واجب ہوا تو قعدہٴ اخیرہ میں التحیات کے بعد سجدہ سہو کرلینا واجب ہے اور اگر سجدہٴ سہو نہ کرسکے اور سلام پھیردیا تو جب تک کسی سے بات نہ کی ہو اور سینہ قبلہ کی جانب سے نہ پھرا ہو سجدہ سہو کرکے دوبارہ التحیات پڑھ کر سلام پھیر کر نکل آئیں۔

    اور اگر اپنی جگہ سے ا ٹھ گئے اور قبلہ سے سینہ پھر گیا تو اب سجدہٴ سہو نہیں کیا جاسکتا بلکہ نماز واجب الاعادہ ہوگی جب تک نماز کا وقت باقی ہے۔

    قال في الدر: ویسجد للسہو ولو مع سلامہ ناویا للقطع لأن نیة تغییر المشروع لغو ما لم یتحول عن القبلة أو یتکلم․․․ (الدر مع الرد: ۲/۵۵۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند