• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163067

    عنوان: مرد کے پیچھے عورت کا نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال: مرد کے پیچھے عورت کا نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ اور تراویح کے بارے میں بھی؟

    جواب نمبر: 163067

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1127-136T/D=10/1439

    عورتوں کو گھر میں تنہا نماز پڑھنا چاہیے، ان کے لیے مسجد میں حاضر ہونے اور جماعت سے نماز ادا کرنے کا حکم نہیں ہے۔ اگر کوئی عورت گھر میں اپنے محرم باپ، بھائی، شوہر کے ساتھ جماعت کرلے تو کوئی حرج نہیں لیکن عورت مرد کے پیچھے صف میں کھڑ ی ہوگی چاہے وہ اکیلی مقتدی ہو تو بھی۔ یہی حکم تراویح کا ہے کہ اگر مرد فرض نماز مسجد میں جماعت سے پڑھ کر گھر آجائے اور گھر میں اس کے ساتھ تراویح میں اس کی محرم مثلاً ماں بہن بیوی بیٹی وغیرہ شامل ہوجائے تو اس کی گنجائش ہے؛ بلکہ محرم عورتوں کے ساتھ کوئی غیر محرم عورت پردہ یا دیوار کی آڑ میں شامل ہوجائے تو یہ بھی جائز ہے۔ لیکن عورتوں کو جماعت سے تراویح پڑھنے کے لیے بلانا اکٹھا کرنا مکروہ ہے اسی طرح کسی شخص کا صرف غیرمحرم عورتوں کی امامت کرنا بھی مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند