• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161951

    عنوان: كیا حالت قیام میں اُلٹے ہاتھ کا استعمال مفسد صلاة ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! حالت قیام میں اُلٹا ہاتھ کا استعمال مفسدات صلاة میں سے ہے؟

    جواب نمبر: 161951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1095-1013/M=9/1439

    نماز میں صرف ایک ہاتھ کا استعمال مفسد صلاة نہیں چاہے الٹا ہاتھ ہو یا سیدھا ہاتھ کیونکہ یہ عمل قلیل شمار ہوتا ہے اور نماز عمل کثیر سے فاسد ہوتی ہے لیکن نمازی کو عمل قلیل سے بھی بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند