• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161773

    عنوان: اذان سے پہلے نماز ادا كرنا؟

    سوال: حضرت، ہماری مسجد میں ظہر کی اذان 2:30 ہوتی ہے اور ظہر کا وقت تقریباً 12:19 پر شروع ہو جاتا ہے تو کیا ہم اذان سے پہلے ہی نماز ادا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 161773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1062-965/M=8/1439

    نماز ظہر کا وقت ہو جانے پر اذان سے پہلے سنت ظہر ادا کرسکتے ہیں لیکن یہ بہتر نہیں۔ اولیٰ یہ ہے کہ اذان کے بعد پڑھیں اور فرض نماز باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند