• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160486

    عنوان: پندرہ دن سے كم كی نیت سے اقامت كرنا؟

    سوال: ایک انسان شرعی مسافت سفر کو پورا کرتا ہے اور وہاں وہ اقامت کی نیت کرتا ہے حالانکہ اس کو اس بات کا یقین ہے کہ وہ ۵۱ دن سے پہلے ہی واپس اپنے وطن چلا جائے گا۔ کیا وہ قصر نماز پڑھے گا یا نہیں؟ مدلل جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 160486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:837-779/M=8/1439

    صورت مسئولہ میں جب اس شخص کو یقین ہے کہ وہ جائے قیام پر ۱۵/ دن نہیں ٹھہرے گا بلکہ اس سے پہلے ہی وطن واپس ہوجائے گا تو لازما اس کا ارادہ ۱۵/ دن ٹھہرنے کا نہیں ہوا، پس وہ جائے قیام پر مسافر رہے گا اور مسافر پر قصر ہے، ہاں اگر جائے قیام پر مکمل پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت وارادہ ہے تو اتمام کرے گا چاہے پندرہ دن سے پہلے واپسی کی ضرورت پیش آجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند