• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160326

    عنوان: فجر كی جماعت شروع ہونے كے بعد سنت پڑھنا؟

    سوال: جب فجر کی جماعت کھڑی ہو چکی ہٰو تو اس وقت فجر کی سنتیں پڑھنا کیسا ہے ؟ کس صورت میں سنتیں اداکرنا مناسب نہیں؟ اور کیا ظہر کی پہلے کی ۴ سنتیں فرض کے بعد ادا کی جا سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 160326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:796-727/M=7/1439

    سنت فجر کی بڑی تاکید آئی ہے اس لیے اگر فجر کی جماعت کھڑی بھی ہوچکی ہو اور سنت فجر پڑھ کر جماعت پالینے کی توقع ہو تو صفوں سے ہٹ کر پیچھے ایک کنارے ہوکر دیوار یا ستون کی آڑ میں سنت فجر ادا کرلے پھر جماعت میں شامل ہوجائے اور اگر اندیشہ ہو کہ سنت فجر پڑھنے کی صورت میں جماعت فوت ہوجائے گی تو سنت کو چھوڑکر جماعت میں شامل ہوجائے، اس وقت سنت کی ادائیگی میں مشغول ہونا بہتر نہیں۔ اور ظہر سے پہلے کی چار رکعت سنت اگر چھوٹ جائے تو فرض کے بعد ادا کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند