• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160260

    عنوان: دودھ ابلنے كی صورت میں نماز توڑنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم فرض نماز توڑ سکتے ہیں اگر دودھ ابل رہاہو؟

    جواب نمبر: 160260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:748-647/D=8/1439

    ایک درہم کی مالیت کے نقصان کا ڈر ہونے کی صورت میں فقہاء نے نماز توڑنے کی اجازت دی ہے، پس دودھ کی قیمت اگر ایک درہم کے بقدر ہو تو نقصان بچانے کے لیے نماز توڑ سکتے ہیں جائز ہے۔

    نوٹ: درہم تقریباً تین گرام چاندی کے بقدر ہوتا ہے پس تین گرام چاندی کی قیمت کا نقصان ہونے کا ڈر ہو تو نماز توڑسکتے ہیں۔ تین گرام چاندی کی موجودہ قیمت بازار سے معلوم کرلیں۔ قال في الدر: یقطعہا بقدر ․․․․ أو فار قدرہا، أو خاف ضیاع درہم من مالہ (الدر مع الرد: ۲/۵۰۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند