• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159676

    عنوان: اگر دعا ئے قنوت یاد نہ ہو تو کونسی دعا پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: حضرت، نماز وتر میں اگر دعا ئے قنوت یاد نہ ہو تو کونسی دعا پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 159676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:738-546/SN=6/1439

    رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ یہ یا اس کے علاوہ کوئی بھی ماثور ومنقول دعا پڑھ سکتے ہیں؛ لیکن معروف دعائے قنوت پڑھنا چونکہ مسنون وافضل ہے؛ اس لیے کوشش کرکے اسے یاد کرلینا چاہیے اور وتر میں اسی کو پڑھنا چاہیے۔ ․․․ وقنت فیہ ویسن الدعاء المشہور․․․قدمنا فی بحث الواجبات التصریح بذلک عن النہر․ وذکر فی البحر عن الکرخی أن القنوت لیس فیہ دعاء مؤقت لأنہ؛ روی عن الصحابة أدعیة مختلفة الخ (درمختار مع الشامي: ۲/ ۴۴۲، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند