• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158802

    عنوان: صاحبِ ترتیب اخیر وقت میں نماز شروع کرے اور ایک رکعت پڑھنے کے بعد وقت ختم ہوجائے تو كیا نماز ہوجائے گی؟

    سوال: مفتی صاحب آپ سے پوچھنا تھا کہ اگر کوئی صاحبِ ترتیب اخیر وقت میں نماز شروع کرے اور ایک رکعت پڑھنے کے بعد وقت ختم ہوجائے لیکن وہ شخص نماز مکمل کرلے تو نماز ہوجائے گی؟ میرے ساتھ ایسا وتر پڑھنے میں ہوجاتا ہے ، وتر ادا ہوجائے گی نا؟

    جواب نمبر: 158802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 613-515/sd=6/1439

     صورت مسئولہ میں نماز تو ہوجائے گی ؛ لیکن اتنی تاخیر کر کے وتر پڑھنا کہ ایک رکعت پڑھنے کے بعد وقت ختم ہوجائے ، صحیح نہیں ہے ، وتر واجب ہے اور اس کو وقت کے اندر پڑھنا ضروری ہے ۔ ( الدر المختار مع رد المحتار : ۴۲۲/۱، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة ، ۶۳/۲، باب قضاء الفوائت ، ط: دار الفکر، بیروت ) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند