• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158716

    عنوان: گاؤں میں کتنے دنوں تک قصر کرسکتے ہیں؟

    سوال: کتنے دن تک دوسرے گاؤں میں روکنے سے قصر نماز ادا کرنی ہوگی؟ سفر کے دوران کوئی نماز قضا ہو جائے تو نماز کیسے ادا کریں جو کہ دو یا تین دن کے لئے 400یا500 کلو میٹر تک کا سفر کیا گیا ہو؟

    جواب نمبر: 158716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 556-492/M=5/1439

    (۱) اگر کوئی شخص اپنے وطن سے دوسرے گاوٴں جس کی مسافت 77.25 (سوا ستتر) کلومیٹر یا اس سے زائد ہے، جاتا ہے تو راستے میں اس پر قصر ہے اور گاوٴں پہنچ کر وہاں ۱۴دن یا اس سے کم ٹھہرنے کا ارادہ ہے تو وہ گاوٴں میں بھی مسافر رہے گا اور نماز قصر پڑھے گا اور اگر ۱۵/ دن یا اس سے زائد قیام کی نیت ہے تو وہ گاوٴں میں اتمام کرے گا۔

    (۲) دورانِ سفر شرعی اگر کوئی نماز قضا ہوجائے تو اس کی قضا بھی قصر ہی ادا کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند