• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158381

    عنوان: ہمیشہ جماعت فوت ہو جانے کی وجہ سے کیا گھر پر ہی نماز ادا کرنی چاہئے؟

    سوال: (۱) میں نویڈا میں ملازمت کرتا ہوں اور ہمیشہ ٹریفک کی وجہ سے عشاء کی جماعت فوت ہو جاتی ہے۔ میں 8:30pm سے 9pm کے بیچ ہی گھر پہنچتا ہوں۔ ہماری مسجد کے امام صاحب نے کسی کتاب کا حوالہ دے کر کہا کہ آپ گھر پر ہی نماز ادا کیا کرو جماعت فوت ہونے پر یہ حکم ہے، کیا میں گھر پر ہی نماز ادا کیا کروں؟ (۲) ہمیشہ جماعت فوت ہو جانے کی وجہ سے کیا گھر پر ہی نماز ادا کرنی چاہئے؟ براہ مہربانی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 505-438/D=5/1439

    (۱،۲) اگر واپسی کے راستہ میں کسی جگہ گاڑی پارک کرکے مسجد میں نماز پڑھنا ممکن ہو تو ایسا کرلیا کریں تاکہ جماعت سے نماز ادا کرنے کا ثواب مل جائے اور ہمیشہ عشا میں تارک جماعت نہ بنیں، اور اگر کسی مجبوری کی بنیا دپر ایسا نہ ہوسکے تو پھر گھر پہنچ کر گھر پر ہی نماز ادا کرلیں، اب مسجد میں تنہا نماز ادا کرنے کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہے نیز بلاوجہ لوگوں پر آپ کے تارک جماعت ہونے کا اظہار ہوگا، ہاں اگر گھر میں تنگی ہو یا شور وشغب کی وجہ سے مسجد میں پڑھ لیں اس میں حرج نہیں ، مطلب یہ کہ مسجد میں پڑھنا منع نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند