• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158103

    عنوان: تکبیر تحریمہ کے بغیر نماز کا حکم؟

    سوال: اگر کوئی شخص تنہا نماز پڑھے اور تکبیر تحریمہ نہ کہے تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟ تکبیر تحریمہ کہنا فرض ہے یا سنت؟

    جواب نمبر: 158103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:523-438/L=4/1439

    آدمی خواہ تنہا نماز پڑھے یا جماعت کے ساتھ پڑھے اس کے لیے تکبیرِ تحریمہ کہنا فرض اور ضروری ہے،اگر تکبیرِ تحریمہ نہیں کہتا تو اس کی نماز نہ ہوگی ۔فرائض الصلوٰة ستة: التحریمة والقیام والقراء ة والرکوع والسجود والقعدة في اٰخرالصلوٰة مقدار التشہد․ (ہدایة ۱/۹۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند